26 مئی 2014 - 10:48
ایرانی وزیر خارجہ استنبول روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اعلی وفد کے ہمراہ ترکی روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ کل ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئےالجزآئر روانہ ہوجائیں گے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اعلی وفد کے ہمراہ ترکی روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ کل  ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کےوزراء خارجہ  اجلاس میں شرکت کے لئےالجزآئر روانہ ہوجائیں گے۔ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ الجزآئر میں آئندہ سال ونزوئلا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے بارے میں بحث اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ استنبول میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن سے بھی ترکی میں غیر سرکاری طور پر بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں جاری مذاکرات کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169